مزدوروں کا اسلامی معاشرے میں انتہائی اعلیٰ مقام ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

مزدور کے محنت سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ چل رہا ہے ہم انہیں عزت واحترام دینا ہوگا ،رکن قومی اسمبلی

بدھ 1 مئی 2024 21:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ مزدوروں کا اسلامی معاشرے میں انتہائی اعلیٰ مقام ہے مزدور کے محنت سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ چل رہا ہے ہم انہیں عزت واحترام دینا ہوگا موجودہ حکومت امیر اور غریب طبقے میں فریق کے خاتمے کیئلے کوشاں ہے انے والے بجٹ میں محنت کشو طبقے کے مراعات پنشن اور تنخواہ میں بڑے پیمانیپر اضافہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے مزدور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا ملکی معاشی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے محنت کش طبقہ کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتاہم اسلامی اصولوں اور قواعد پر عمل کرتے ہوئے محنت کشوں کو مسائل و مشکلات کو نہ صرف حل کرسکتے ہیں بلکہ ان کی احساس محرومیوں کو بھی مستقل طور پر ختم کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انسانیت کا رشتہ سب سے مقدم و مقدس ہے اس رشتے کو مد نظر رکھتے ہوئے مہر و مروت کی فضا قائم کی جانی چاہیے،یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں انہوں کہاکہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ان کو مزدوری دو۔