وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں مشاعرے کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کا اہتمام ادبی تنظیم ادب دوست نے کیا ۔ جس کی صدارت معروف شاعر سحر انصاری نے کی ۔نظامت کے فراض مقبول زیدی نے سر انجام دیے۔ کراچی کے نوجوان شعرا نے اپنا کلام پیش کیا جن میں محب احمد، گل افشاں،اسامہ امیر ،یاسمین یاس ،مہر حسن نقوی ،ولید احمد ,مسرور پیرزادو ،تاجور شکیل مریم تسلیم کیانی اور زاہد حسن جوہری شامل تھے۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں جامعہ اردو کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر محفل سحر انصاری نے اپنا منتخب کلام پیش کیا ۔ جس میں ان کی یہ غزل بہت پسند کی گی ۔۔جانے کیوں بغاوت کا رنگ نہیں جاتاہم تو خاموش بھی ہیں سر بھی جھکائے ہوئے ہیں۔مشاعرے کے اختتام پر ادب دوست تنظیم کی چیرپرسن گل افشاں اور صدر شعبہ اردو ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر صدر محفل ،شعرا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔اور امید ظاہر کی کہ آندہ بھی ایسے پروگرام کا انعقاد ہوتا رہا ہے گا۔

متعلقہ عنوان :