فیسکو کے اعلیٰ افسر سمیت 3ملازمین اووربلنگ کے الزام میں گرفتار

ملزمان نے ایک کروڑ 58لاکھ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی،ترجمان ایف آئی اے

بدھ 1 مئی 2024 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ایف آئی اے نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلیٰ افسر سمیت 3ملازمین کو اووربلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 30سے زائد صارفین کے بلوں میں 59738اضافی یونٹس شامل کیے۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے ایک کروڑ 58لاکھ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایاکہ گرفتار ہونے والوں میں سپری ٹنڈنگ انجینئر ایس ای محمد امیر، ایس ڈی او غلام عباس، میٹر انسپکٹر اور محمد شفیق شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :