ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا،متوفی کی شناخت 24 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

یکی گیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا،نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں ۔