حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، ترجمان مذہبی امور

فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ، بیان

جمعہ 3 مئی 2024 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ اتریں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ،اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے،کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے،لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے،ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی،سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے،حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔