محکمہ زراعت کی سبز مرچ کے کاشتکاروں کو فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 4 مئی 2024 13:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) محکمہ زراعت نے سبز مرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کہا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑاؤ کی وجہ سے فصل کے پتے چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کاعمل شروع ہوجاتا ہے اور جو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائز میں چھوٹا رہ جاتا ہے۔

انہوں نے بتا یاکہ مرچ کے تنے کا گلاؤ کے حملے سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے جس سے بعد ازاں سارا پھول سوکھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتا ہے لہٰذا سبز مرچ کے کاشتکار اس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی بیماری کی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اس کا تدارک یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :