ن*سوئی کے نواحی علاقے کٹھن میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ 2افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی

ہفتہ 4 مئی 2024 20:50

ٹ*ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) تحصیل سوئی کے نواحی علاقے کٹھن میں زمین کے مبینہ تنازعے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے نواحی علاقے آر ڈی 238کٹھن میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں ہیژوانڑی اور حویوانڑی قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ہیژوانڑی قبیلے کے دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے جان بحق افراد کی شناخت سہیل احمد اور گوشل خان کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں غلام مصطفی اور عبدالرزاق شامل تھے تصادم کی بنیادی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا گیا آخری اطلاعات آنے تک ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد کے حکم پر لیویز رسالدار نیاز علی بگٹی کی سربراہی میں تصادم کو روکنے اور مورچہ بند متحارب گروہوں کی گرفتاری کے لئے لیویز کی ٹیم روانہ کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :