اٹک، کھیت میں جانوروں کے جانے پر جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجہ میں بھائی جاں بحق ، تین بھائی زخمی ہو گئے

اتوار 5 مئی 2024 12:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) تھانہ صدر اٹک کے گاوں سقہ آباد میں ایکدوسرے کے کھیت میں مویشیوں کے جانے پر جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بھائی جاں بحق اور تین سگے بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول پارٹی کے مویشی اپنے ہی گائوں کے مکینوں کے کھیتوں میں چرنے گئے تھے جس کا ملزم پارٹی نے منع کیا تھا جس پر جھگڑا شروع ہو گیا جس کے نتیجہ میں ایک بھائی 30 سالہ شاہد نواز موقع پرہی جاں بحق ہو گیا ، جبکہ تین بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دوایمبولینسز وقوعہ پر پہنچ گئیں ،لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک ملک مجاہد عباس اور چوکی فقیرا ٓباد کا عملہ فوری طورپر موقع پر پہنچا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے ،زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ زاہد نواز، 24 سالہ مبشر علی اوران کا تیسرا بھائی مجاہد علی شامل ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔