مرحوم میرمحمد الفت کی قائد اعظمؒ پر براہوی میں تصنیف تاریخ کا حصہ ہے، وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی

ہفتہ 18 مئی 2024 18:37

مرحوم میرمحمد الفت کی قائد اعظمؒ پر براہوی میں تصنیف تاریخ کا حصہ ہے، ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے کمپیئر و ریڈیو پاکستان کے سینئر پروڈیوسر میر محمد الفت کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میر محمد الفت ہردلعزیز ملنسار اور شفیق انسان تھے مرحوم تمام عمر بلوچستان میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے سرگرم رہے میر محمد الفت کی قائد اعظم محمد علی جناح پر براہوی میں تصنیف تاریخ کا حصہ ہے، انہوں نے کہاکہ مرحوم کی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مرحوم میر محمد الفت کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعاکی ہے ۔