سیالکوٹ، کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں اور کپاس کی آئندہ فصل کو سفیدمکھی کے حملے سے بچائو کے لئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

منگل 7 مئی 2024 13:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں اور کپاس کی آئندہ فصل کو سفیدمکھی کے حملہ سے بچانے کے لئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ ماہرین زراعت نے فصلوں کوگلابی سنڈی اورسفیدمکھی سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں کیونکہ سفیدمکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑاہے جوسارا سال متحرک رہتاہے نیزسفیدمکھی کپاس کے علاوہ میزبان پودوں مکئی، جوار، تمباکو،سورج مکھی، لوسرن،برسیم، گوبھی، مولی، شکرقندی، بینگن، بھنڈی توری،خربوزہ،تربوز‘،مرچ، پالک، چپن کدو، ٹماٹر، پیاز، مٹر،آلو، لیچی، ترشادہ پھل انار،بیر، امرود،شہتوت،پپیتا،لیبلی،مکو،مینا،کرنڈ، گرڈ ینیاپربھی پرورش پاتی ہے اس لئے ان فصلوں اور پودوں کا خاص خیال رکھنابھی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بہاریہ فصلوں اورسبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردیں، کپاس کی کاشت کے علاقوں میں اور کپاس کے کھیتوں کے قریب بھنڈی توری،بینگن اور جوارکاشت نہ کریں،کھیتوں اورکھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔

متعلقہ عنوان :