تھرپارکر ،تیز رفتار جیپ کی ٹکر میں معصوم بچہ جاں بحق

منگل 7 مئی 2024 14:07

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) تھرپارکر کے شہر کھینسر میں تیز رفتار جیپ کی ٹکرسے معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔جیپ کی ٹکر لگنے سے 08 سالہ معصوم بچہ سالم ولد لیاقت بجیر شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال پہنچایا گیا تو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

جیپ کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، ہسپتال سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا ءکے حوالے کردی گئی ہے، واقع کا اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔\378