جنرل سیکرٹری اے این پی خیبر پختونخوا حسین شاہ خان یوسفزئی سے مرکزی سالار ملک فقیر علی اور صوبائی سالار شاکراللہ شینواری کی ملاقات

بدھ 8 مئی 2024 23:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی سے مرکزی سالار ملک فقیر علی اور صوبائی سالار شاکراللہ شینواری نے گزشتہ روز باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی نے ملک فقیر علی اور شاکراللہ شینواری کو بالترتیب مرکزی اور صوبائی کابینہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی. ملاقات کے دوران مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔