ْبلوچستان کے سلگتے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے،مو لا نا عبد الحق ہا شمی

11مئی استقبالی جلسہ عوام کومتحرک وفعال اورنفاذاسلام کیلئے تیار کرنا ہے حافظ نعیم الرحمان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے بلوچستان کے سلگتے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے ، امیرجماعت اسلامی

بدھ 8 مئی 2024 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ11مئی استقبالی جلسہ عوام کومتحرک وفعال اورنفاذاسلام کیلئے تیار کرنا ہے، حافظ نعیم الرحمان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ،بلوچستان کے سلگتے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے،استقبالی جلسہ میں علمائے کرام نوجوانوں اور تاجروں سمیت ہرطبقہ فکر کوشرکت کی دعوت ہے،بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق جماعت اسلامی دیگی جماعت اسلا می کے منتخب ممبران اسمبلی عوام کے توقعات کے مطابق کام کریں گے،کوئٹہ ائرپورٹ پر حافظ نعیم الرحمان کا والہانہ استقبال کیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے استقبالی جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے کوئٹہ کے مختلف یونٹس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کاحل لاپتہ افرادکی بازیابی ،بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ کرنے ،بدعنوانی ختم کرنے میں ہے یہ انقلابی قدم صرف جماعت اسلامی اُٹھاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی عوامی امیدوں وخواہشات کے مطابق اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہرفورم پرجدوجہدکررہی ہے۔

مسائل کے حل ،مشکلات کے خاتمے اورترقی وخوشحالی کیلئے بدامنی بدعنوانی ختم کرنے کی ضرورت ہے چمن دھرنے کے مسائل کو سنجیدگی سے لیکر مطالبات کو قانونی طریقے سے مان لیاجائے ۔ بلوچستان کے عوام مسائل کے حل ،حقوق کے حصول دیانت دارلوگوں کواقتداردینے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔ اسلامی نظام ،دیانت دارقیادت کے ذریعے عدل و انصاف کا نظام آئے گاتومسائل حل ہوں گے۔

غزہ فلسطین میں نسل کشی مسلم حکمرانوں کی غفلت وغلامی کی وجہ سے ہے غزہ کے مکینوں کو خوف، بربریت، قتل و غارت گری زیر نہیں کرسکی اب اسرائیلی صیہونی امریکی، برطانوی ایما پر بستیاں اجاڑ رہے ہیں اور انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہتے ہیں۔شہری وعوام الناس 11مئی نومنتخب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے استقبالی جلسہ میں شرکت ۔