غزہ کے لیے امدادی جہاز قبرص سے روانہ ہوگیا

جمعہ 10 مئی 2024 13:37

نیکوسیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) قبرص نے غزہ کے لئے امدادی سامان سے بھرا جہاز لارناکا بندرگاہ سے روانہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق قبرص کے وزیر خارجہ کونسٹین ٹینوس نے کہا ہے کہ غزہ کو زیادہ سے زیادہ امداد پہنچانے کی غرض سے امدادی سامان سے لیس جہاز لارناکا بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو ماہ قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کے ساحل سے کئی میل کے فاصلے پر عارضی بندرگاہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔یہ امداد غزہ کیافرادکے لیے بہت ضروری ہے بالخصوص جب اقوام متحدہ خبردار کر چکا ہے کہ جنگ زدہ افراد قحط کے دہانے پر ہیں جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے ایک لاکھ فلسطینیوں کو رفح خالی کرنے کا کہا ہے۔