پاکستان کے ساتھ بات چیت سے گریز انتہائی خطرناک ہے، کانگریس رہنما

جمعہ 10 مئی 2024 13:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) انڈین نیشنل کانگریس کے معروف رہنما رہنما منی شنکر آئر نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسلام آباد کے ساتھ بات چیت سے گریز انتہائی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منی شنکر آئر نے ایک انٹرویو میںکہاکہ بھارت کو چاہیے کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے لہذا اسکا احترام کیا جانا چاہیے اور بات چیت کا ماحول بنانا چاہیے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ مودی حکومت کی پاکستان کے ساتھ بات چیت سے گریز کی پالیسی انتہائی خطرناک ہے۔منی شنکر نے کہا ’’اگر آپ پاکستان سے بات کریں اور اس کا احترام کرنے لگیں تو ہمارا پڑوسی بم کے بارے میں نہیں سوچے گا‘‘۔