چنیوٹ، ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی و اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 مئی 2024 20:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ایجوکیشن افسران روزانہ کی بنیاد سکولوں کے وزٹ کریں اور ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن رضیہ سلطانہ، ڈی او سیکنڈری عبدالجلیل، ڈپٹی ڈی اوز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام ایجوکیشن افسران صبح سویرے سکولوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور سکولوں میں بہترسروس ڈیلوری،ڈیلی اسمبلی،کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی، ڈسپلن و دیگر امور کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :