عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تسلسل کیساتھ جاری رکھی جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا ڈرگ انسپکٹرز کو کریک ڈائون کا ٹاسک

ہفتہ 11 مئی 2024 12:48

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے ڈرگ انسپکٹرز کو بلاتفریق کریک ڈائون کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تسلسل کیساتھ جاری رکھی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ، سیکرٹری ڈرگ بورڈ اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس میں عطائیوں، بلااجازت ادویات کی فروخت کے متعدد کیسز کی سماعت کرکے کچھ کیسز ڈرگ کورٹ بھجوادئیے اور معمولی نوعیت کے کیس میں وارننگ دی گئی جبکہ کچھ کیسیز کی آئندہ سماعت کے لئے بھی مقرر کی گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :