پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 24 مئی 2024 21:10

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ سندھ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے۔اپنے خصوصی ویڈیو پیغام نے بتایا کہ میں نے آج تک جے سی سی کے تمام اجلاسوں میں شرکت کی ہے،پاک چین دوستی 1950 کی دہائی میں شروع ہوئی، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری، شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تھر کول پراجیکٹ ونڈ انرجی کے شعبہ میں تجارتی تکمیل حاصل کرنے والا سی پیک کا پہلا منصوبہ تھا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے سے کراچی کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ کی مشکلات دور ہو جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں شمال سے جنوب کی طرف سفر کرتے ہوئے حیدرآباد سکھر موٹروے واحد گمشدہ لنک ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ میں سندھ میں انڈسٹریل اکنامک زون قائم کرنے کی تجویز دیتا ہوں جو دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہوگا۔