روس،مسافربس خوفناک حادثے کاشکار،8 افراد ہلاک

ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا

ہفتہ 11 مئی 2024 12:49

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) روس میں مسافربس خوفناک حادثے کاشکارہوگئی،8افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق روس میں مسافر بس دریا میں گرنیسیخوفناک حادثہ ہواجس میں آٹھ مسافرموقع پرہلاک ہوگئے اورحادثیمیں بارہ افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بس میں بیس افرادسوارتھے۔واقعہ سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا،اچانک سفرکے دوران بس پل سے نیچے دریا میں جا گری۔ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کیا،مزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :