اغواء ہونے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچے سے بازیاب کروا لیاگیا
پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گھوٹکی کے قریب دریائے سندھ کے کچے سے بازیاب کروایا گیا ،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس
فیصل علوی ہفتہ 11 مئی 2024 13:58
(جاری ہے)
کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں تاوان وصولی کیلئے ڈاکووں نے 6 سالہ معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر اس کی ویڈیو وائرل کردی تھی۔
21 سیکنڈز کی ویڈیو میں شلوار قمیص میں ملبوس ایک بچے کو زنجیر اور 2 تالوں سے بندھا لٹکا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بچہ روتا ہوا دکھائی دیا تھا۔مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کر رہا ہے کہ ڈاکووں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔6 سالہ ایاز پٹھان کو 25 روز قبل اغوا کیا گیا تھا، ڈاکووں نے بچے کی بازیابی کیلئے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو بہت جلد بازیاب کرایاجائیگا۔اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا تھاکہ بچے کو کندھ کوٹ سے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔بچے کے والد نور اللہ خان نے بچے کے اغوا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ ان کا بیٹا ایاز خان ہے۔ جس کی عمر 5 سال ہے۔ نوراللہ خان نے کہا کہ تقریباً ایک مہینہ پہلے عید الفطر کے تیسرے روز میں گھر میں نماز پڑھ رہا تھا اور بچے باہر کھیل رہے تھے۔ اچانک 2 مسلح افراد کلاشنکوف کے ساتھ آئے اور میرے بیٹے کو اٹھا کر لے گئے تھے۔شام کو ڈاکووں نے ٹیلی فون کال کرکے کہا تھاکہ میرا بیٹا ان کے پاس ہے اور بیٹے کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے تاوان کامطالبہ کیاگیا اور رقم نہ دینے پر بچے کو مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان: امدادی ضروریات میں تشویشناک اضافہ، یو این اہلکار
-
بنگلہ دیش: مون سون بارشوں میں روہنگیا پناہ گاہیں تباہ، ہزاروں بے گھر
-
پدر شاہی، عدم مساوات اور عالمگیریت جسم فروشی کے پھیلاؤ کا سبب، رپورٹ
-
سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے
-
عالمی بنک نے پنجاب حکومت کے فنڈز روک لئے
-
بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا
-
مذاکرات پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ حکومت نے کرنے ہیں
-
دنیا بھر کے پاس ورڈ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ہوش رہا رپورٹ جاری کردی گئی
-
دنیا لبنان کے ایک اور غزہ بننے کی متحمل نہیں ہو سکتی، گوتیرش
-
نو ماہ سے جاری جنگ نے غزہ کو کھنڈر میں بدل دیا ہے، یو این امدادی حکام
-
میرے پیچھے ہٹنے سے اگر ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو مجھے مطمئن کریں، پیچھے ہٹ جاﺅں گا. عمران خان
-
حماس ایک نظریہ ہے، ہم نظریے کو ختم نہیں کر سکتے . اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان پر ہنگامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.