دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 11 مئی 2024 15:28

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 55 ہزار 700 کیوسک اور اخرج 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 72 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 72 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل آمد 74 ہزار کیوسک، اخراج 74 ہزار کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 73 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 42 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 34 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 400 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 93 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 87 ہزار 700 کیوسک،چشمہ88 ہزار کیوسک اوراخراج 80 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 70 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 59 ہزار 100 کیوسک،گدو آمد 44 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 41 ہزار کیوسک، سکھر آمد 40 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک ، کوٹری آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک، تریموں آمد 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک، پنجندآمد 3 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارد کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1469.54 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.823 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1170.50 ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.610 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔