ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 11 مئی 2024 15:42

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں انے والے پولیو مہم کے پر امن انعقاد، کے ساتھ ساتھ جرائم کے روک تھام اور منشیات کے خاتمے کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی۔پی۔

(جاری ہے)

او باجوڑ نے ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور علاقے کی حساسیت کے مطابق وہاں پر پولیس کی اضافی نفری بمعہ ایمونیشن پہنچانے کا حکم دیا ۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے جملہ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ منشیات، چوری چکاری اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، وہ معاشرے کیلئے ناسور اور ہمارے بچوں کے دشمن ہیں ۔ مظبوط اور منظم طریقے سے انکے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔ \378

متعلقہ عنوان :