
حکومت پنجاب صحت کارڈ کو جلد بہتر شکل میں لانچ کرے گی‘وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
میرٹ کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،شعبہ صحت میں میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘ڈینٹل کالج کے کانووکیشن سے خطاب
ہفتہ 25 مئی 2024 17:19

(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نمایاں طلباء و طالبات کے درمیان گوکڈ میڈلز و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔کانووکیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اختر سعید میڈیکل کالج کے پانچویں کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سعید اختر میڈیکل کالج کے تمام 150 فریش گریجوایٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ فریش گریجوایٹس کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ سعید اختر میڈیکل کالج گزشتہ پندرہ برسوں سے طبی دنیا میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ والدین نے کتنی محنت کرکے بچوں کو آج کامیابی کے اس مقام تک پہنچایا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فریش گریجوایٹس کیلئے آج کانووکیشن کا دن بہت اہم ہے۔ اپنے استاد میاں شہباز شریف سے خدمت انسانیت بارے بہت سیکھا ہے۔ شعبہ صحت کی بہتری وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹری ایک انتہائی با عزت شعبہ ہے۔ ہمارے ڈاکٹرز پاکستان سمیت پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ شعبہ صحت میں میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ میرٹ کے بغیر ہمارا پیارا ملک پاکستان نہیں چل سکتا۔ حال ہی میں سو فیصد میرٹ پر 24 ہسپتالوں کے ایم ایس تعینات کئے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہبے عزتی کا باعث بننے والے عناصر کی نشاندہی کرکے محکمہ صحت سے فارغ کیا جا رہا ہے۔ تمام بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کی ری ویمپنگ کرنے جا رہے ہیں۔حکومت پنجاب صحت کارڈ کو جلد بہتر شکل میں لانچ کرے گی۔ ہمارے فریش گریجوایٹس کو بہترین ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی بننا چاہئے۔پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر نادیہ نسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج فریش گریجوایٹس نے اپنے والدین کو سرخرو ہو کر دیکھایا ہے۔ ہمارے رول ماڈل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ آج کے فریش گریجوایٹس پر اس ملک کا قرض ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فاروق سعید خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق و دیگر مہمانوں کو کانووکیشن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہسپتال میں چودہ فیلو شپس پہلے ہی منظور شدہ ہیں۔ میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے‘ فراموش نہیں کرینگے،مریم نواز شریف
-
گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.