دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 22مئی کو منایا جا ئیگا

دن کے منانے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے بچا ئوکا شعور بیدار کرناہے،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 11 مئی 2024 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 22مئی کو منایا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دن کے منانے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے بچا ئوکا شعور بیدار کرنا اور اِس نصب العین کے حصول کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دینا ہے،واضح رہے کہ حیاتیاتی تنوع کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ یہ تبدیلیاں قدرتی ماحول کو اس قدر تیزی کے ساتھ متاثر کرتی ہیں کہ بہت سے جانور اور نباتات خود کو نئے حالات کے مطابق نہیں ڈھال پاتے۔

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو حیاتیاتی تنوع کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :