وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 11 مئی 2024 16:56

وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا لکی مروت میں بارشوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیراعلی نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :