کوئٹہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ کباڑی گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص اصغر جتوئی کو ہلاک کردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی اور مزید کارروائی شروع کردی۔