میئر کراچی نے کے ایم سی مارکیٹوں کے کرایوں میں 150فیصد اضافے کی واپسی بارے یقین دہانی سے انکار کر دیا
کے ایم سی جوبلی کلاتھ مارکیٹ اور معراج فرنیچر مارکیٹ کے متاثرین کو گرو مندر پر مارکیٹ تعمیر کر کے دے گی
ہفتہ 11 مئی 2024 22:05
(جاری ہے)
ہفتہ کراچی چیمبر آف کامرس نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو چیمبر میں مدعو کیا تھا جہاں بڑی تعداد میں کے ایم سی مارکیٹس ایسوسی ایشن کے رہنما بھی موجود تھے جو کے ایم سی مارکیٹوں میں150 فیصد ہوشر با اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے بی ایم جی گروپ کے سربراہ زبیر مورتی والا نے کراچی کے تاجروں کے مسائل میئر کراچی کو پیش کیے جس میں کے ایم سی مارکیٹوں کہ کرائے میں 150 فیصد اضافے کی واپسی شہر بالخصوص سائٹ ایریا اور شیر شاہ کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی تعمیر صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری اور دیگر مطالبات شامل تھے اس موقع پر کراچی میئر کراچی اور کراچی چیمبر اف کامرس کے درمیان جوبلی کلاتھ مارکیٹ اور معراج فرنیچر مارکیٹ کی تعمیر نو کے مسئلے پر ایم او یو پہ سائن ہوئے جس کے مطابق کے ایم سی جوبلی کلاتھ مارکیٹ اور معراج فرنیچر مارکیٹ کے متاثرین کو گرو مندر پر مارکیٹ تعمیر کر کے دے گی یہ پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچے گا اس موقع پرزولوجیکل گارڈن مارکیٹ اور لائٹ ہاس مارکیٹ کے متاثرین نے بھی اپنی مارکیٹوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ان موقف تھا کہ ہم 2019 سے بے روزگاری کا شکار ہیں کے ایم سی نے ہماری مارکیٹیں منہدم کر دیں تھیں جبکہ ہم کے ایم سی کے باقاعدہ کرائے دار ھیں الہ دین مارکیٹ گلشن اقبال کے متاثرین نے بھی مطالبہ رکھا کہ ہماری مارکیٹ بھی تعمیر کی جائے اور ہمیں بھی بے روزگاری کے عذاب سے بچایا جائے میئر کراچی نے اس مطالق کے مطالبے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ الہ دین مارکیٹ کے تنازعے میں کچھ قانونی مشکلات حائل ہیں اس موقع پر بعض تاجروں کا موقف تھا کہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ اور معراج فرنیچر مارکیٹ کو تعمیر کرنے کا معاہدات طے پا رہا ہے مگر گزشتہ چھ سال سے لائٹ ہاس اور زولوجیکل گارڈن کے تاجر زمین ملنے کے باوجود بھی بے روزگاری کا شکار ہیں تاجر رہنماں نے بلدیاتی کام کی سست روی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ایک رہنما نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی روڈ اور کریم آباد انڈر پاس کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اس لیے کہ یہ مہینوں سے رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو امد رفت میں دشواری ہے اور ٹریفک جام رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں کراچی چیمبر کے اجلاس سے زبیر موٹی والا افتخار احمد عبدالمجید میمن عبداللہ زکی محمود حامد جاوید احمد صدیقی محبوب اعظم آصف گلفام رانا اکرم انیس میمن عبدالغفار موتی والا عثمان شریف عرفان احمد رفیع اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لئے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی
-
حکومت کا آپریشن عزمِ استحکام پر ایوان میں سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا اعلان
-
امن و امان کے قیام کیلئے کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم
-
سیاحوں کے اطالوی جزیرے کیپری جانے پر عائد پابندی ختم
-
لبنان میں ’کسی بھی کارروائی‘ کے لیے تیار ہیں، اسرائیل
-
لیسکو نے ریکوری اہداف کے حصول کیلئے اقساط پر پابندی عائد کر دی
-
قائداعظم نے 16 جون 1948ء کو فوج سے کہا پالیسیاں بنانا آپ کا کام نہیں، علی محمد خان
-
جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ اور نئی دنیاؤں کی تلاش
-
پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اعلان
-
عالمی ماحولیاتی اہداف کے حصول کے لیے چینی تعاون ناگزیر، جرمن وزیر
-
بھارت میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 53 ہو گئی‘سو سے زیادہ متاثرین ہسپتالوں میں داخل
-
توہین مذہب کے نام پر قتل کے واقعات پر اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.