گ*کوئٹہ شہر اور گردنواح میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
ہفتہ 11 مئی 2024 23:00
(جاری ہے)
اس دوران 26 دکانوں کا دورہ کیا ۔دکانوں پر قیمتوں اور تندوروں میں وزن کا جائزہ لیا ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 4 دکانداروں کو گرفتار کیا اور 2 دکانوں کو سیل کیا ۔
جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) حافظ محمد طارق نے ہزارگنجی کے مختلف جگہوں میں تندور مالکان، ملک شاپ، مٹن شاپ اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 26 دکانوں کا دورہ کیا ۔دکانوں پر قیمتوں اور تندوروں میں وزن کا جائزہ لیا ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانداروں کو گرفتار کیا جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ مجسٹریٹ خادم حسین نے سریاب روڈ اور برما ہوٹل میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران 21 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ، مٹن شاپ اور پولٹری شاپ شامل تھے ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکاندار کو جرمانہ جبکہ متععلدد دکانداروں کو وارننگ جاری کیے۔ مجسٹریٹ مطیع اللہ نے کچلاک اور سملی.میں 22دکانداروں کو گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تنبہہ کی گئی اوررھیڑی والوں اور تجاوز کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کی۔مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 25 دکانوں کا دورہ کیا جس میں پولٹری شاپ، مٹن شاپ، بیف شاپ اور تندور شامل تھے ۔ دکانوں پر قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا گیا جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 4 دکانداروں کو گرفتار کیا جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ مجسٹریٹ سیف اللہ نے ارباب ٹاون اور سمنگلی روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران 22 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ، مٹن شاپ ،پولٹری شاپ اور تندور شامل تھے۔ دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکان سیل کردی 1 دکاندار کو جرمانہ کیا جبکہ 3 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ عبدالحمید نے مسجد روڈ فیض محمد روڈ اور جوائنٹ روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران 30 دکانوں کا دورہ کیا جس میں تندور، ملک شاپ ،مٹن شاپ اور بیف شامل شامل تھے ۔ دکانوں پر اشیا خوردونوش کے قیمتوں اور تندوروں پر وزن کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکاندار کو گرفتار کرلیا، 1 دکان سیل کردی جبکہ 1 دکاندار کو سخت وارننگ جاری کی۔ مجسٹریٹ ندیم اکرم نے سیٹلائٹ ٹاون غوث آباد میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران 23 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ مٹن شاپ, پولٹری شاپ اور تندور شامل تھے ۔ دکانوں پر قیمتوں ایکسپائری ڈیٹ اور وزن کا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 5 دکانداروں کو گرفتار کیا 5 دکانداروں کو جرمانے کیا جبکہ 2 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے ۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل
-
hتنخواہوں،پنشن میں50،الائونسز میں100فیصد اضافے کامطالبہ
-
سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
-
جب تک پاکستان میں غریب موجود ہیں کوئی بھی امیر مزید امیر نہیں ہوسکتا،مفتاح اسماعیل
-
محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان
-
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22 پروازوں کی تیاری
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار رہے گی ، محکمہ موسمیات
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.