بغیر لائسنس وہیلمٹ اور نا سمجھ کم عمر ڈرائیورز کےخلاف محکمانہ کارروائی ہو گی،سی ٹی او لاہور

اتوار 12 مئی 2024 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) سٹی ٹریفک پولیس آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور نا سمجھ کم عمر ڈرائیورز کےخلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔ ترجمان پولیس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

عمارہ اطہر نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2000روپے جرمانہ ہو گا، رواں سال بغیر لائسنس ایک لاکھ 70 ہزار 651گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی جاچکی ،بغیر ہیلمٹ ایک لاکھ 19ہزار موٹرسائیکل سواروں جبکہ 16ہزار کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سختی کرنا ہوگی۔