کاشتکاردور دراز علاقو ں میں ترسیل کےلئے کچے ٹماٹر برداشت کریں،ماہرین زراعت

اتوار 12 مئی 2024 13:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے کاشتکاروں،کسانوں اور زمینداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوردراز کے علاقوں میں ترسیل کےلئے کچے ٹماٹروں کی برداشت کریں تاکہ موسم گرما کی شدت اور ماحولیاتی اثر کے باعث انہیں خراب ہونے سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیج کے حصول کےلئے پکا ہو اپھل استعمال کرنا چاہیے تاکہ بہتر پیداوار مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرماکے دوران صبح اور شام کا وقت ٹماٹر کی برداشت کےلئے انتہائی موزوں ہوتا ہے، مقامی طور پر استعمال اور فروخت کےلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہو ا پھل ہی توڑا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید معلومات کےلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :