راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات

اتوار 12 مئی 2024 15:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے، گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 432 افسران سیکیورٹی پر مامور ہیں ، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ الرٹ ڈیوٹی انجام دیں ، ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ، ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :