دو نامعلوم چور مقامی تاجر کی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے

اتوار 12 مئی 2024 15:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) دو نامعلوم چور مقامی تاجر کی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے مقدمہ درج تاحال موٹر سائیکل برآمد نہ کی جاسکی عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور شہریوں نے شہر اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رفعت ٹاون حاجی عرفان روڈ کے رہائشی عامر شفیع ولد ملک محمد شفیع نے فیضان مدینہ کے ساتھ کون آئس کریم کی دکان بنا رکھی ہےآٹھ مئی کو ملک عامر اپنی سی ڈی لال کلر موٹر سائیکل نمبرASS3640ماڈل. 2021 انجن نمبرD85828چیسیز نمبرGHI59013پر تقریباً ساڑھے دس بجے دن اپنی دکان پر آیا تو کیچھ دیر بعد دو نامعلوم افراد نے اس سے کون آئس کریم خریدی اور کیچھ دور جاکر عامر شفیع کی موٹر سائیکل کے پاس جاکر کھانے لگے عامر دکانداری میں ہوگیا نامعلوم افراد دکان کے سامنے سے موٹر سائیکل لاک کھول کر چرا کر لے گئے ملک عامر کی درخواست پر پولیس تھانہ کہنہ نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ نمبر436/24زیر دفعہ 381Aدرج کرلیا ہے تاحال ملزمان پکڑے نہیں جاسکے عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور شہریوں نے شہر اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق سے چوروں کی گرفتاری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

\378