بیلاروس اور رشیا کے ساتھ ملحقہ سرحد پر پناہ گاہیں تعمیر کریں گے، پولینڈ

پولینڈ اور بیلاروس کے درمیان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے،وزیردفاع

اتوار 12 مئی 2024 15:25

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پولینڈ کے وزیر دفاع ولادیسلاف کوسی نیاک نے کہا ہے کہ بیلاروس اور روس کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ پولینڈ اور بیلاروس کے درمیان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے جبکہ روس کے ساتھ سرحد پر ہم پناہ گاہیں بھی تعمیر کریں گے۔ پولینڈ نے جنوری 2022 میں غیر قانونی ہجرت روکنے کیلیے روس اور بیلاروس کے ساتھ سرحد پر بارڑ لگانے کا آغاز کیا تھا جس کی اونچائی 5.5 میٹر تھی اوراس پر 407 ملین ڈالر لاگت آئی تھی ۔ پولینڈ نے 2022 کے اواخر میں کالینن گراد سے متصل سرحد پر بھی خاردار باڑ لگائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :