} نیب ترامم فیصلہ کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اتوار 12 مئی 2024 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) سپریم کورٹ میں نیب ترامم فیصلہ کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

(جاری ہے)

انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیاگیاہے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 14 مئی کو سماعت کریگا۔رجسٹرار آفس نے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے۔بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کو چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی درخواست پر کالعدم قرار دیا تھا۔وفاقی حکومت نے فیصلہ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کیں تھیں۔