sانڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں میں 14 افراد بہہ گئے

اتوار 12 مئی 2024 17:15

،سماترا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) انڈونیشیا میں ٹھنڈے لاوا اور سیلاب دہری مصیبت بن کر سامنے آیا جس میں 14 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سماترا میں بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی جب کہ ایک ا?تش فشاں بھی پھٹ جس سے نکلنے والا سیلابی ریلے میں مل کر ٹھنڈا ہوگیا۔لاوے اور کیچڑ ملے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں ا?نے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

3 اور 10 سالہ دو بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے جن کی لاشیں دور دراز علاقے سے مل گئیں۔

(جاری ہے)

ایک درجن سے زائد شہری اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم ان کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔17 سے 18 ہزار جزیروں پر مشتمل انڈونیشیا میں زلزلے، بارشیں، سیلاب اور ا?تش فشاں کے پھٹنے جیسے واقعات عام ہیں۔ گزشتہ ہفتے جنوبی صوبے میں سیلاب کئی گھروں کو بہا لے گیا جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔صوبے سماترا میں بھی رواں برس مارچ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 26 افرا ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں ایک ا?تش فشاں پھٹنے سے نکلنے والا ٹھنڈا لاوا 24 کوہ پیماو?ں کی موت کا سبب بنا تھا۔

متعلقہ عنوان :