فیصل آباد شہر میں جگہ جگہ گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ئ*گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکوں سے آئے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

اتوار 12 مئی 2024 17:15

ذ* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) ملک کے تیسرے بڑے شہرفیصل آباد میں گیس ری فلنگ کا غیرقانونی دھندہ زورو شور سے جاری ہے ضلعی پولیس محکمہ سول ڈیفنس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں نے مبینہ طور پر نذرانے لیکرگیس ری فلنگ کا دھندہ کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکوں سے آئے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آن لا ئن کے مطابق فیصل آباد شہر میں جگہ جگہ گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے گیس کی ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے ،آگ لگنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ مین شاہراہوں،گلی،محلوں،گنجان آبادی والے علاقوں میں جگہ جگہ غیرقانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں نے ڈھیرے جما رکھے ہیں ان کوکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حادثات کے دوران کئی قیمتی جانیں ضائع اوربعض شہری بری طرح جھلس کر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ضلعی پولیس اورسول ڈیفنس اوردیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے گیس ری فلنگ کے غیرقانونی دھندہ کورکوانے میں ناکام نظرآتے ہیں بالخصوص سول ڈیفنس اورضلعی پولیس مبینہ طورپرگیس ری فلنگ کرنے والوں سے ماہانہ نذرانے وصول کرکے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

شہریوں کی زندگیوں کودائوپرلگا رکھا ہے جبکہ کسی مقام پر گیس سلنڈر دھماکے کے بعد کاغذی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک دودکانداروں کے چالان کرکے پھرپراسرارخاموشی اختیارکر لی جاتی ہے۔شہری حلقوں نے آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹرعابد خان،کمشنرفیصل آباد سلوت سعید،ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئرشیخ،سی پی اوکامران عادل اورارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ گیس ری فلنگ کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے غیرقانونی دھندہ کوبند کروایا جائے اوراس دھندہ میں ملوث افراد کوقرارواقعہ سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :