qآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس

آئی جی اسلام آباد شکایت سیل 1715 کی تنظیم نو کا فیصلہ،منشیات اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات

اتوار 12 مئی 2024 17:15

[اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس۔آئی جی اسلام آباد شکایت سیل 1715 کی تنظیم نو کا فیصلہ۔منشیات اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات کردی ۔آئی جی شکایات سیل 1715 اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال کیا جائے گا آئی جی شکایات سیل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق آئی جی شکایات سیل سے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ایف آئی آر کی رجسٹریشن کے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔زوم میٹنگ کے موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ڈی پی اوز جو پانچ پانچ ٹاسک سونپے دیے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات کردی اس کے ساتھ مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز ہر ہفتے ایک ایک کھلی کچہری کریں گے۔ہرایس پی، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او ہر ہفتے دو دو کھلی کچہریاں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :