بجلی چوری کی روک تھام کے لیے چیک میٹر کی تنصیب کا عمل جاری ہے

اتوار 12 مئی 2024 18:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) چیف انجینئر میپکو اکرم سیال کا ریلوے روڈ شہر کا دورہ ،ایکسین آپریشن تفسیر عباس مظفرگڑھ سرکل، ایس ڈی او فسٹ اکرم گوپانگ اور میٹر انسپیکٹربلال احمد بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر میپکو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا بجلی چوری کی روک تھام کے لیے چیک میٹر کی تنصیب کا عمل جاری ہے اور شہر بھر میں تیزی سے چیک میٹر لگائے جا رہے ہیں تاکہ بجلی چوری کی روک تھام کی جا سکے اور قومی خزانے کو فائدہ ہو۔

اس موقع پر انہوں نےاہل اعلاقہ سے بھی تعاون کی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں میپکو کا ساتھ دیں۔ چیف انجینئر میپکو نے بجلی چوری کرنے کے خلاف اُٹھائے جانے والے اقدامات پر ایکسین اور ایس ڈی اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور مسائل حل کرنے کیلیے اور مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات بھی کئے جانے کی یقین دھانی کرائی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بجلی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔\378

متعلقہ عنوان :