ساہیوال،ٹکر شاہ مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی ۔ ملزم گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 19:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ٹکر شاہ ریلوے پھاٹک کے قریب مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک189اے نو ایل کے محنت کش محمد عمران کی نوجوان بیوی کشور بی بی دانت میں درد کے سبب ہڑپہ ریلوے اسٹیشن ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ اسی چک کا اللہ دتہ وہینوال اور اس کا ایک ساتھی ملزم موٹر سائیکل پر آ گئے اورپستول دکھا کر فصل میں لے گئے اور زبردستی آبرو ریزی کی ،نا معلوم ملزم سے خود کو چھڑوا کر شور کرتے کشور بھاگ کھڑی ہوئی،خاتون کے شورپر دیہاتیوں کو آتا دیکھ کر ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

پولیس ہڑپہ نے خاتون کے خاوند محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ 375اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :