ق* قرآن پاک کی بے حرمتی مسلم حکمرانوں کی حمیت پر سوالیہ نشان ہے،پیر ارشدکاظمی

ی* ملک میں مقام مصطفیﷺ وناموس رسالت کا تحفظ چاہتے ہیں، حکمران فتنوں کے منہ بند کریں ٓتحریک اہلسنّت پاکستان ملک بھر میں فتنہ انگیزیوں کے خلاف بھرپور مہم چلائے گی،صدر صوبہ سندھ قادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے، مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر ذمہ داران سے خطاب

اتوار 12 مئی 2024 19:50

7کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ پہلی اور آخری ترجیح ہے، ملک میں مقام مصطفیﷺ وناموس رسالت کا تحفظ چاہتے ہیں، حکمران فتنوں کے منہ بند کریں، قادیانی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی مسلم حکمرانوں کی حمیت پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ باتیں تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کوٹری وحیدرآباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر علماء کرام نے ساتھیوں سمیت تحریک اہلسنّت پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دریں اثناء پیر طریقت صوفی سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری نے کوٹری میں مدرسے کا سنگ بنیاد رکھا اور دعافرمائی۔

(جاری ہے)

ذمہ داران سے خطاب میں پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری کا کہناتھاکہ ہم اکابرین کے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملک کا مقدر نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہے جس کے لئے برصغیر کے بیس لاکھ سے زائد مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان کا پیغام سندھ کے کونے کونے میں پہنچ رہاہے جو مرکزی چیئرمین صاحبزادہ پیر قاضی فیض رسول رضاحیدر رضوی کی ولولہ انگیز قیادت کا فیضان اور ان کی قیادت پر اہلسنّت کا بھرپور اعتمادہے۔

متعلقہ عنوان :