ماں کا لفظ سنتے ہی ذہن میں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی کا خیال ابھرتا ہے، گورنر سندھ

ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے چہرے پر صرف مسکراہٹ بکھیرتی ہے، کامران خان ٹیسوری کا مدرز ڈے کے موقع پر پیغام

اتوار 12 مئی 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عظیم اور مقدس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے چہرے پر صرف مسکراہٹ بکھیرتی ہے، ماں کا لفظ سنتے ہی ذہن میں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی کا خیال ابھرتا ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ ماں، ایک بے مثال اور بے نظیر شخصیت ہے،جو ہمیشہ ہماری خواہشات کا خیال رکھتی ہے، ماں ہماری تکلیفوں میں ساتھ ہونے کے علاوہ ہمیشہ راہنمائی اور محبت فراہم کرتی ہے، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ماں کی محنت، قربانی، اور محبت کی قدر کرنا اس کی عظمت کا تقاضہ ہے، مدرز ڈے کے علاوہ بھی ہمیں اپنی ماں کی قدر کرتے رہنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ ماں کے ساتھ پوری زندگی صلہ رحمی اور احترام سے پیش آنا اسلام کی تعلیم بھی ہے، میں سب ماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی عظمت اور محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ محترمہ کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :