Live Updates

پاکپتن،پولیس نے اغوا ہونے والے خواجہ سراں کو بازیاب کرالیا

اتوار 12 مئی 2024 21:50

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پاکپتن میں پولیس نے کارروائی کرکے غوا ہونے والے خواجہ سراں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کی کارروائی میں خواجہ سراں کے گروہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سرائوں کو بازیاب کرنے کی کارروائی ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کو شکایت ملنے کے بعد کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواجہ سرائوں کے بازیاب ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات