چینی وزیر اعظم کی روسی ہم منصب کو مبارکباد

پیر 13 مئی 2024 13:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نےمیخائل میشسٹن کو روسی فیڈریشن کا دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا گروپ کے مطابق لی چھیانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدرولادیمر پیوٹن کی سٹریٹجک رہنمائی کی قیادت میں فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد، باہمی فائدہ مند تعاون اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک اور عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

پیر کو چینی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چین اور روس کے تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم میخائل میشسٹن کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :