فیصل آباد،کپاس کے کاشتکاروں کوپودوں کی بروقت چھدرائی کرنے کی ہدایت

پیر 13 مئی 2024 13:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) کپاس کے کاشتکاروں کوپودوں کی بروقت چھدرائی کرکے پودے سے پودے کادرمیانی فاصلہ پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار چھدرائی کاعمل بوائی کے 20 سے 25 دن کے اندریا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد مکمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بروقت چھدرائی سے کپاس کی بہتر پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے تاہم اس کے لئے قطاروں میں پودوں کا آپس میں درمیانی فاصلہ وقت پر برقرار رکھناانتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بہترین بڑھوتری کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ فاصلہ چھدرائی کے ذریعے ضرورت سے زیادہ پودوں کو نکال کر ہی پورا کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ عمل ہر حالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کیاجائے اور پودوں کی تعداد بھی 15مئی تک 23 ہزار سے 35 ہزار فی ایکڑ رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جن علاقوں میں وائرس کاحملہ شدید ہوتاہے وہاں چھدرائی کا عمل پہلے پانی کے بعد مکمل کرتے ہوئے متاثرہ پودوں کو تمام ممکنہ حد تک نکال دیناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :