Live Updates

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر کلینک آن ویل پروگرام کا آغاز

پیر 13 مئی 2024 17:33

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر کلینک آن ویل پروگرام کا آغاز
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر وژن کے تحت عملی کام شروع کردیا گیا اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی کلینک آن ویل پروگرام کا آغاز کردیا گیا-کلینک آن ویل پروگرام کے تحت 6 ٹیمیں ضلع میں شہریوں کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات دینگی-ایم پی اے رانا محمد سلیم حنیف نے ضلع میں کلینک آن ویل کی لانچنگ کردی-انہوں نے فیلڈ میں موجود ٹیم کا معائنہ کیا اور ،ورکنگ چیک کی-ایم پی اے رانا محمد سلیم حنیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کلینک آن ویل وزیراعلی پنجاب کا انقلابی پروگرام ہے ،شہریوں کو صحت کی سہولت ان کی دہلیز پر ملے گی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے 100 فیصد ثمرات عام شہری تک پہنچائے جائیں-انہوں نےشہریوں کو حکومت پنحاب کی صحت دوست پالیسی سے آگاہ کیا-سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5 ٹیمیں مختلف علاقوں میں جا کر مریضوں کا چیک اپ کریں گی:سی ای او ہیلتھ کلینک آن ویل ہروگرام میں شوگر ٹیسٹ, بلڈ پریشر ,خون کی کمی کے ٹیسٹ, بچوں میں غذائی کمی کا معائنہ اور حاملہ خواتین کو مفید مشورے دیے جائیں گے-
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات