عوامی جمہوری سیاسی قیادت قومی عوامی مفاد میں مذاکرات کیلئے تیار رہتی ہے ، نیئرحسین بخاری

پیر 13 مئی 2024 17:41

عوامی جمہوری سیاسی قیادت قومی عوامی مفاد میں مذاکرات کیلئے تیار رہتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عوامی جمہوری سیاسی قیادت قومی عوامی مفاد میں مذاکرات کیلئے تیار رہتی ہے ،پیپلز پارٹی سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیلی کی مخالف ہے،سیاستدان کا رویہ تحمل برداشت اتحاد و اتفاق ہوتا ہے ،انتشار و خلفشار اور نفاق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ زاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد ترجیح کی تاریخ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی (ن )لیگ اور ایم کیو ایم سے نہیں تو کس سے مذاکرات کرے گی ۔ نیئر حسین بخاری نے سوال کیاکہ آئین کی کتاب کا تحفہ دینے والی پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدان آئین کے محور و مرکز پارلیمان کی توقیر و تکریم سے عوام الناس سے عزت و احترام حاصل کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے تمام تر تحفظات کے باوجود جمہوری تسلسل کی خاطر پارلیمنٹ کو معلق نہیں ہونے دیا ۔