ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا قیام،عدالت نے متفرق درخواست منظورکرلی

پیر 13 مئی 2024 18:58

ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا قیام،عدالت نے متفرق درخواست منظورکرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میںارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق حامد میر کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروانے کی متفرق درخواست منظور کرلی گئی،اس دوران سپریم کورٹ میں زیر سماعت ارشد شریف کیس کی سماعت کے تحریری حکمنامہ عدالت میں پیش کیاگیا،پیر کوچیف جسٹس عامر فاروق نے سینئیر صحافی حامد میر کی درخواست پر سماعت کی ،حامد میر کے وکیل شعیب رزاق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت سماعتوں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی تھی جس پر عدالتی حکم کی تعمیل میں سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کے حوالے سے اب تک کے حکم ناموں کی سرٹیفائیڈکاپیاں عدالت میں پیش کی گئیں بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔