کینسر کی تشخیص اور ماں نہ بن پانا مشکل مرحلہ تھا ،قدرت کے فیصلے کو قبول کیا:منیشا کوئرالہ

پیر 13 مئی 2024 19:28

کینسر کی تشخیص اور ماں نہ بن پانا مشکل مرحلہ تھا ،قدرت کے فیصلے کو قبول ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بہت سے اتار چڑھائو پر بات کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی میں کہیں نہ کہیں کچھ ادھورا رہ گیا ہے، جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں، آپ اپنے بارے میں سچائی کو قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں، بہت سے ایسے خواب ہوتے ہیں جو کہ پورے نہیں ہو پاتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ آخر میں سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔

اداکارہ منیشا کوئرالہ کا مزید کہنا تھا کہ ماں نہ بن پانا بھی ان کے کئی خوابوں میں سے ایک خواب تھا، ان میں کینسر کی تشخیص کا سامنے آنا اور ماں نہ بن پانا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :