ایتھائلین اکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر :عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی

پیر 13 مئی 2024 20:57

ایتھائلین اکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر :عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد ، ایتھائلین اکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر کی وجوہات کے باعث پابندی عائد ، سنگاپور مالدیپ اور ہانگ کانگ نے وارننگ کے بعد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ، یورپین یونین فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی نے بھی 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائدکر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی مصالحہ جات کا غیر معیاری ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کر دی گئی، حال ہی میں ہانگ کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر نے متعدد بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کو ایتھائیھلین اکسائیڈ نامی زہریلے کیمیکل کے استعمال پر وارننگ دی، ایتھائلین اکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر کی وجوہات کے باعث پابندی عائد ہے، سنگاپور مالدیپ اور ہانگ کانگ نے ان بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یورپین یونین فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی نے 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی، صرف بھارتی مصالحہ جات بلکہ میوے، ڈرائی فروٹ اور دیگر کھانے پینے کی اشیائ بھی عالمی سطح پر غیر معیاری قرار دیا گیا ، گزشتہ سال 30 فیصد سے زائد مصالحے امریکہ نے بھارت کو زہریلے پن اور کیمیکل کی ملاوٹ کے باعث واپس بھیجے، مودی سرکار محض پیسے کی لالچ میں بھارتی عوام کی زندگیاں برباد کر رہی ہے، نہ صرف مصالحہ جات بلکہ بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری ادویات کی وجہ سے عالمی سطح پر بدنام ہے ، فروری 2024 میں بھارت کی جانب سے ازبکستان بھیجے گئے کھانسی کے سیرپ پینے سے 68 بچوں کی موت واقع ہوئی، تحقیقات کے مطابق کھانسی کے شربت میں ایتھائلین گلائکول کی غیر معمولی مقدار پائی گئی، جہاں بھارت اتنے مسائل سے دوچار ہے وہیں مودی سرکار اپنے انتہا پسند مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہے۔