وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارچین پہنچ گئے

پانچویں پاک چین تزویراتی مباحثہ کی مشترکہ میزبانی کرینگے

پیر 13 مئی 2024 21:41

وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارچین پہنچ گئے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے،سینٹر اسحاق ڈارکا گا ڈی جی وانگ فو کانگ اور پاکستانی سفیر نے استقبال کیا،وزیرخارجہ اور چینی وزیرخارجہ پانچویں پاک چین تزویراتی مباحثہ کی مشترکہ میزبانی کرینگے،اسحاق ڈار چین کی اعی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، سی پیک اور دیگر معاملات پرملاقاتیںکرینگے،نائب وزیراعظم پاکستان مختلف کاروباری اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔